ابنا: علاءالدین بروجردی نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کےبورڈ آف گورنرس کے حالیہ اجلاس کی قرارداد میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر اظہار تشویش کے جواب میں کہا کہ ایران وہ واحد ملک ہے جس نے اپنی ایٹمی تنصیبات کے دروازوں کو عالمی مبصرین اور نامہ نگاروں کےلئے کھول دیا ہے اور یہ ہمارے ایٹمی پروگرام کی شفافیت کی علامت ہے –انہوں نے ایران کی جانب سے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی قراردادوں پر عمل نہ کرنے کے بارے میں الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ابتدا ہی سے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف قراردادیں یکسر سیاسی ہیں –علاءالدین بروجردی نے ایران کی جانب سے ایٹمی پروگرام کے بارے میں شکوک وشبہات دور کرنے سے متعلق آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم نے پانچ جمع ایک گروپ سے کہا ہے کہ ہم اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے شکوک وشبہات دور کرنے اور مشترکہ نقطہ نظر کے حصول کے لئے مکمل آمادہ ہیں لیکن اس شرط پر کہ امریکی پالیسیوں سے متاثررکن ممالک اپنی سیاسی نگاہ کو بدل کر اس مسئلے کو حقوقی لحاظ سے دیکھیں -...../169
14 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347915
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے کہا ہےکہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ،شفاف اور این پی ٹی معاہدے کے مطابق ہے –